وزیراعظم 22اگست کو لاہور ۔سیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے


وزیراعظم محمد نواز شریف نے 22 اگست کو لاہور .سیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے.موٹروے کی تعمیر شہریوں اور تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا .بین الاقوامی معیار کا یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہو گا. موٹروے منصوبہ لاہور بائی پاس انٹرچینج سے شروع ہو کر سیالکوٹ کے 15 کلومیٹر مغرب میں اختتام پذیر ہو گا .اس موٹروے کو کالا شاہ کاکو کے قریب لاہور. اسلام آباد موٹروے سے ملایا جائے گا.

سیالکوٹ کی پوشیدہ خوبصورتی

89 کلومیٹر موٹروے کی تعمیر پر 43 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی اور یہ دو سال میں مکمل ہو گا. لاہور. سیالکوٹ موٹروے پر چھ انٹرچینج اور 2 سروس ایریا بنائے جائیں گے .نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایف ڈبلیو او کے تعاون سے منصوبہ مکمل کرے گی. لاہوراور سیالکوٹ کے صنعتی شہروں کے درمیان موٹروے کی تعمیر سے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا. عوام کو سفر کی جدید سہولتوں کی دستیابی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے.




- 

No comments

Powered by Blogger.